حیدرآباد۔22۔فروری(اعتماد نیوز)لوک سبھا کے اپوزیشن لیڈر سشما سواراج نے آج کہا کہ تلنگانہ بل پر پارلیمنٹ میں بی جے پی ہی مباحث میں شریک رہی جبکہ کانگریس کے ارکان ہی مباحث سے گریز
کرتے رہے۔ آج دہلی میں بی جے پی دفتر میں منعقدہ پریس میٹ میں انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل میں بی جے پی کے رول کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔اسکے لئے بی جے پی نے جماعتوں کے اختلاف کو بھی نظر انداز کرتے ہوئے کانگریس کا ساتھ دی ہے۔